پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آگئے


پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں مہلک وائرس کے کیسز کی تعداد 312 ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرلاہور میں 12 اور گجرات میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔ مریضوں کو آئسولیشن وارڈز میں منتقل کردیا گیا۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق 176 زائرین میں کورونا وائرس ہوگئی ہے۔ اسی طرح لاہور میں کورونا کے 77 مریض، گجرات میں 21، گوجرانوالہ 8، جہلم 19 اور راولپنڈی میں 2 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آ گئے

ترجمان کے مطابق ملتان میں 3، فیصل آباد 2، منڈی بہاوالدین 1، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 1 مریض میں کورونا واءرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں