روم: اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 743 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6820 ہوگئی ہے۔
کورونا: 196 ممالک میں پھیل گیا،18 ہزار 595 انسان جان سے گئے
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 5249 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ اس طرح اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پہ جرمانے عائد کیے جائیں گے تاکہ لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے کی حوصلہ شکنی ہو۔
کورونا کا ایک اور وار، ٹوکیو اولمپکس 2020 ملتوی
ہم نیوز کے مطابق اٹلی کے وزیراعظم نے اس ضمن میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 400 سے تین ہزاریورو تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 240 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔
کورونا وائرس: بھارت میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں ہولناک وبا کے سبب اب تک 1100 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 22 ہزار 304 ہو گئی ہے۔