کورونا: اے پی سی بلانے پر، بلاول سے سیاسی قائدین کا اتفاق

بےروزگاری میں اضافہ، عمران خان کی معاشی ٹیم کہاں گئی ؟ بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرنے اور بھرپور آگاہی مہم چلانے کے لیے ویڈیو لنک آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز سے ملک کی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اتفاق کیا ہے۔

بلاول نے کوروناآگہی مہم کے لیے چار کمیٹیاں تشکیل دے دیں

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا  اور انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی بلانے کی تجویز سے آگاہ کیا۔

ق لیگ اس وقت وفاق اور پنجاب کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اتحادی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پیش کردہ تجویز سے اتفاق کیا۔ بات چیت کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنا کسی ایک حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔

کورونا: مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا دنیا میں 27 واں نمبر

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو یکجا ہونا پڑے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام رہنما مل کر موجودہ آفت کا مقابلہ کریں۔

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے چودھری پرویز الٰہی، امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان اور بی این پی کے رینما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اخترمینگل سمیت دیگر سیاسی قائدین سے رابطہ کیا اور انہیں ویڈیو لنک اے پی سی کے متعلق بتایا

دلچسپ امر ہے کہ سردار اختر مینگل بھی موجودہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی اتحادی ہیں۔

ہم نیوزکے مطابق سیاسی قائدین نے ویڈیو لنک اے پی سی کو وقت کا تقاضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو یکجا کرنے کے لیے اس کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

کورونا وائرس: ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

بلاول بھٹو زرداری نے واضح طور پر سیاسی قائدین کو باور کرایا کہ عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں