اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے دوحہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت دے دی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قطر ائر لائن کو کورونا وائرس کی دوحہ میں پھنسے مسافروں کی واپسی کے لیے ون ٹائم اجازت دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔ جس کے بعد قطر ائرلائن کی پرواز کیو آر 633 پاکستانیوں کو لے کر آج رات 8 بجے اسلام آباد ائر پورٹ پہنچے گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے آسٹریلیا سے آنے والے مسافر دوحہ میں پھنس گئے تھے۔
دوسری جانب امریکہ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے مسافر ترکی میں پھنس گئے جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق متعدد مسافر استنبول ائر پورٹ پر گزشتہ دو روز سے پھنسے ہوئے ہیں جنہوں نے وزیراعظم عمران خان سے واپس پاکستان لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ہم نیٹ ورک کا غریب اور نادار طبقے کا سہارہ بننے کیلئے’ہم درد‘ کا آغاز
مسافروں کا مؤقف ہے کہ ترکی سے خالی پروازیں آرہی ہیں لیکن ہمیں نہیں لایا جا رہا۔