سندھ لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

سندھ لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاڑکانہ: سندھ پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

کورونا: سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے مرتکب 40 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد گاڑیاں اور100 سے زائد موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لی ہیں۔

کورونا: دنیا بھر میں 14 ہزار 611 افراد کی زندگیاں لے گیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات پر کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے اور اس کی ہلاکت خیزی کو کم کرنے کے لیے صوبہ سندھ میں گزشتہ شب 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔

کورونا: دادو میں پہلا تصدیق شدہ مریض سامنے آگیا

صوبائی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں تک محدود رہیں، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اعلان کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔


متعلقہ خبریں