کورونا: جرمن چانسلر انجیلا مرکل قرنطینہ میں چلی گئیں

غریب ممالک کو قرضہ واپسی میں سہولت دینےکامطالبہ

برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔ ان سے ملاقات کرنے والے ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

جرمنی کے وزیر خزانہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق قرنطینہ میں جانے کے بعد چانسلر کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ جرمنی کی چانسلر کا اگر ٹیسٹ منفی آیا تو وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔

جرمنی کے وزیر خزانہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور وہ اس وقت زیرعلاج ہیں۔

انجیلا مرکل نے چند روز قبل کہا تھا کہ ملک کی 70 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتی ہے جس کے سدباب کے لیے خطیر رقم جاری کی جارہی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو اس مشکل سے ہمیں نکال سکے اور اس کے بعد پھر دیکھیں گے کہ ہمارے بجٹ پر کیا اثر پڑا ہے؟

کورونا وائرس: جرمنی کا کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ موجودہ بحران کس انداز میں ہماری سمت بڑھے گا اس کا قطعی اندازہ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت حقیقت یہی ہے کہ وائرس موجود ہے لیکن آبادی کے لیے کوئی ویکسی نیشن یا تھراپی موجود نہیں ہے۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی مغربی ممالک کی سربراہ قیادت پر مشتمل کانفرنس کا انعقاد کریں گی جس کا مقصد کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس آن لائن منعقد کی جائے گی اور تمام رہنما اپنے اپنے مقامات سے اسکائپ سروس کے ذریعے مخاطب ہوں گے۔

کورونا: فوج سوئزر لینڈ میں طلب، جرمنی میں تیاری رہنے کا حکم

عالمی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر یقین رکھتی ہیں کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے مغربی قیادت کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں