وزیراعلی پنجاب نے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول قائم کر دیا

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول قائم کر دیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مخیر حضرات دل کھول کر چیف منسٹر برائے کورونا کنٹرول میں عطیات دیں۔

خیال رہے کہ پنجاب میں اب تک 96 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں اس وبا متاثرہ افراد کی تعداد 480 سے تجاوز کر چکی ہے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان سب کی ٹریول ہسٹری ہے۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں10ہزار سے زائد اموات

انہوں نے کہا کہ نجی اسپتالوں میں کورونا وائرس متاثرین کے لیےخصوصی فلور  مختص کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اسپتالوں میں ماسک اوردیگر ضروری سامان فی الفورمہیا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اشیاء خوروونوش کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گھروں میں آئسولیشن کے حوالے سے ایس او پیز مرتب کرلی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں