اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کی احتیاطی تدبیر کے طور پر پبلک ڈیلنگ سے متعلقہ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو آئندہ دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے دفاتربند رہیں گے۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے اہم ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے اور چیئرمین سی ڈی اے بھی موجود تھے۔
سی اے اے: آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ
وزیراعظم عمران خان کو ہونے والی ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی تھی۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کو اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات و انتظامات سے بھی آگاہی دلائی گئی تھی۔
خیرات دو اور بکرا زبح کرو، اٹلی سے آنے والے نوجوان کو ایئرپورٹ حکام کا انوکھا مشورہ
وزیراعظم عمران خان نے اس دوران ہدایت کی تھی کہ عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے۔