پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے نتیجہ اپنے مداحوں سے شیئر کیا ہے۔
ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ کی منو گزشتہ دنوں شوکت خانم کینسر اسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے امریکہ میں مقیم تھیں۔
امریکہ سے واپسی پر ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج ایک جذباتی تحریر میں انہوں نے اپنے مداحوں سے انسٹاگرام پر دی گئی ایک وسٹ کے ذریعے شیئر کیے۔
یہ بھی پڑھیں: مایا علی نے ’پرے ہٹ لو‘ کی آف اسکرین تصاویر شیئر کر دیں
مایا علی نے لکھا کہ امریکہ سے واپسی پر ایئر پورٹ حکام نے واپس آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی، میں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا اور دو دن تک اس کے نتیجے کا انتظار کیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ الحمداللہ میرے ٹیسٹ کا رزلٹ نیگٹو آیا۔
مایا علی نے اپے پیغام میں لکھا کہ یہ انتظار آسان نہیں تھا، میں نہ صرف شدید پریشانی کا شکار تھی بلکہ سو بھی نہیں پاتی تھی۔
انہوں نے عوام سے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس وائرس سے بچا جا سکے۔