اسلام آباد: میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، ماسک اور سنیٹائزرز برآمد

اسلام آباد: میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، ماسک اور سنیٹائزرز برآمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس نے میڈیکل اسٹور پہ چھاپہ مار کر چھپائے گئے ماسک اور سنیٹائزرز برآمد کر لیے ہیں۔

سیالکوٹ: پولیس کی چھاپہ مار کارروائی، 70 لاکھ کے ماسک برآمد

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشن اس وقت کیا جب انہیں اطلاع ملی کہ ایک میڈیکل اسٹور مالک ماسک اور سنیٹائزرز کی ناجائز منافع خوری میں ملوث ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے حکام اطلاع ملنے پر جب جی الیون میں واقع میڈیکل اسٹور پہنچے تو وہاں سے بڑی مقدار میں چھپائے گئے ماسک اور سنیٹائزرز برآمد ہوئے۔

مہنگے داموں ماسک، سینیٹائزرز فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ہم نیوز کے مطابق انتظامیہ اور پولیس حکام نے موقع پر موجود میڈیکل اسٹور مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے گزشتہ روز بھی کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں چھاپہ مار کر ایک ایسے میڈیکل اسٹور کے تین ملازمین کو حراست میں لیا تھا جنہوں نے تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کے ماسک ذخیرہ کررکھے تھے۔

اسلام آباد: گھر سے 2 کروڑ مالیت کے ماسک بر آمد، 4 چینی گرفتار

میڈیکل اسٹور سے ماسک بلیک میں فروخت کیے جانے کی اطلاعات ملی تھیں۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلنے کے فوری بعد ملک کے مختلف شہروں سے تسلسل کے ساتھ یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ ناجائز منافع خور عوام الناس کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ماسکوں اور سنیٹائزرز کی من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں