انٹر سٹی بس سروس کا آخری روز، ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھادی گئیں

کورونا وائرس، انٹرسٹی بسوں کی بندش، ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کے گھروں میں بھی فاقے

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے آج سے 15 روز کیلئے انٹرسٹی بس سروس بند کرنے کے اعلان کے بعد ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں۔

آج بس سروس کا آخری روز ہے جبکہ  بس اڈوں پر سامان کی لوڈنگ اور مسافروں کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کل سے ہر قسم کی بکنگ اور گاڑیوں کی آمدو رفت پر پابندی ہوگی،  پابندی سے ایک روز قبل ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیمیں اڈوں پر موجود ہوتی ہیں۔

پابندی پر عمل درآمد کروانے کیلئے ٹیمیں بس مالکان کو گاڑیاں بند کرنے کیلئے پابند کرتے ہیں تاہم  ٹیمیں اڈوں سے غائب ہیں۔


متعلقہ خبریں