خیرپور میں کورونا وائرس احتیاطی تدابیر کیمپ کا افتتاح

فوٹو: فائل


خیرپور: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی اپنے حلقے  میں کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر کے کیمپ کا افتتاح کر دیا۔

کیمپ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 100 سے زائد کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں، سندھ حکومت نے روزانہ ٹیسٹنگ کی حکمت عملی اپنائی ہے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب بتائیں وہ اتنا عرصہ خاموش کیوں رہے ہیں، جب پہلا کوروناوائرس کا کیس سامنا آیا تھا اس وقت ان کو قوم کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 187 ہوگئی

انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک پریشان ہے اور عوام چاہ رہی ہے کہ ان کو کوئی لیڈر شپ ملے لہٰذا خان صاحب کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیں۔

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی دنیا سے جو امداد اور تکنیکی اسپورٹ آرہی ہے وہ پورے ملک میں دینی ہے اور آپ سارے وزراء اعلیٰ کو ساتھ لیکر چلیں آپ کو مل جل کر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بیرون ملک ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو وائرس لگ گیا ہے تو ہمارے سفارت خانوں کا ان کے ساتھ رابطہ ہونا چاہیے، سارے ملک میں ہمارے سفارت خانوں کو متحرک ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس نے عالمی رہنماؤں اور کھلاڑیوں کی عادات بدل دیں

نفیسہ شاہ نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ ایک بس میں دو دن کا سفر کر کے زائرین کو یہاں پر لایا گیا ہے اور جن میں یہ وائرس نہیں تھا اب ان میں بھی یہ وائرس پھیل گیا، تافتان سے جو ہمارے بھائی آئے ہیں ان کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔


متعلقہ خبریں