پشاور: محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا نے کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرنے کی اپیل کردی ہے۔ یہ اپیل نماز جمعہ کے اجتماعات کے لیے جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کی گئی ہے۔
پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا وائرس تشخیصی کٹ تیار کرنے کی پیشکش کردی
ہم نیوز کے مطابق گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ رش کے باعث علمائے کرام اور آئمہ کرام سے اپیل ہے کہ وہ نماز جمعہ دو شفٹوں میں ادا کرائیں۔
گائیڈ لائنز پرمبنی جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نماز ہال کے بجائے صحن یا برآمدے میں ادا کی جائے۔
ہم نیوز کے مطابق محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نماز کی ادائیگی کے دوران صفوں میں مناسب فاصلہ رکھا جائے۔
پاکستان میں کورونا کے ٹیسٹ کہاں سے کروائے جائیں؟
محکمہ اوقات کے مطابق بچے اور بزرگ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں لہذا ان کی مساجد میں آمد کی حوصلہ شکنی کی جائے۔
نمازجمعہ کے اجتماعات کے لیے جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ سنت اور نوافل کی ادائیگی کا اہتمام گھروں میں کیا جائے۔
علمائے کرام اور آئمہ کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی و ستھرائی کی تلقین کرتے ہوئے صابن سے ہاتھ منہ دھونے کی بھی ترغیب دیں۔
خیبرپختونخوا: 15 افراد میں کورونا وائرس کا انکشاف
ہم نیوز کے مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران صفوں کے درمیان حتی الوسع فاصلہ رکھا جائے۔