کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جو بھی آغا خان اسپتال سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرواتے ہے وہ فیس ادا کرے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکوت اگر کسی مریض کو آغاخان اسپتال ریفر کرتی ہے تو اس کے پیسے صوبائی حکومت ادا کرے گی۔ جتنا بجٹ چاہیے ہوگا اسکا میں بندوبست کروں گا۔ اگر کوئی استطاعت کرسکتا ہے تو وہ خود فیس ادا کرے تو بہتر ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ میں عوام سے کہوں گا کہ اپنے آپ کو محفوظ رکھیں، ہاتھ دھوئیں، عوامی مقامات پر نہ جائیں،ہینڈ سیناٹائز استعمال کریں اورعوامی مقامات پر ماسک پہن کر جائیں۔
مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 88 ہوگئی
انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ چائے خانے اور ریسٹورنٹ بند ہو جانا چاہیے۔ میرا بس چلے تو شہریوں کو 14 دن کے لیے گھروں میں بند کردوں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جیلوں میں قیدیو سے ملاقات پر پہلے ہی پابندی عائد کردی ہے۔ عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں کہ وہ تجاویز دیں کہ وہاں کیسے کام ہوگا؟۔