ہالی وڈ اسٹار اولگا کریلنکو میں مہلک کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔
اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں جمیز بانڈ فلم کونٹم آف سولیس کی اداکارہ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود کو اپنے گھر تک محدود کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ہفتوں سے ان کی طبیعت ناساز ہے، انہیں بخار اور ہمیشہ تھکن محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ کورونا وائرس کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور خود کا خیال رکھیں۔
اس سے قبل ہالی وڈ کی اسٹار جوڑی ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔