وزیراعلیٰ سندھ نے ہنگامی صورتحال میں لاک ڈاؤن کی بات کی تھی، صوبائی وزیر اطلاعات

Nasir Hussain Shah

سکھر: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ہنگامی صورتحال میں لاک ڈاؤن کی بات کی تھی جس کی تیاری کے لئے پہلے سے پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائس قابو میں ہے عوام پریشان نہیں ہوں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: بھارت نے پاکستان کے ساتھ منسلک سرحدوں کو بند کر دیا

ناصر شاہ نے کہا کہ لوگوں نے خوف کے مارے ذخیرہ اندوزی شروع کر دی، سوشل میڈیا پر کورونا وائس کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ وائرس سے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت ہر قسم کے وسائل استعمال کریگی، ہم پہلے سے تیاری نہیں کرتے تو حالات قابو سے باہر ہو جاتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کورونا وائس کے پھیلاؤ کا پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا۔


متعلقہ خبریں