کورونا وائرس: امریکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے شرح سود صفر کرنے کا فیصلہ


کورونا وائرس سے متاثرہ امریکی معیشت کو سہارا دینے کے لئے شرح سود صفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

امریکی فیڈرل ریزرو کے مطابق 700 بلین ڈالر مالیت کے ٹریژری بونڈز بھی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 104 پوائنٹس کا اضافہ

امریکی فیڈرل ریزرو کا کہنا ہے کہ ایک دہائی قبل عالمی مالیاتی بحران کے وقت بھی انٹریسٹ ریٹ صفر کیا گیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کی توقع نہیں تھی، فیڈرل ریزرو کو مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف امریکی اقدامات قابل تعریف ہیں۔

 


متعلقہ خبریں