لاہور: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کا مرہون منت ہے۔
لاہور: قوم کا بہادر سپوت، ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید سپرد خاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فضائیہ کے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں ںے شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وطن عزیز کے لیے دی گئیں قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے اس وقت جام شہادت نوش کیا تھا ان کا ایف -16 طیارہ حادثے کا شکار ہو کرزمیں بوس ہو گیا تھا۔
لاہور: قوم کا بہادر سپوت، ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید سپرد خاک
شہید پائلٹ نعمان اکرم نے شہری آبادی کو بڑے نقصان سے بچانے کے لیے پیرا شوٹ کے ذریعے نکلنے کی کوشش نہیں کی وگرنہ ان کے پاس اتنا وقت تھا کہ وہ باآسانی جہاز سے نکل سکتے تھے۔
شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو آرمی چیف کا شاندار خراج عقیدت
قوم کے بہادر سپوت ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے اپنے جہاز کو نہ صرف آبادی سے دور رکھنے کی بھرپور کوشش کی بلکہ اسے پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں بھی داخل ہونے سے روکا۔