تابناک سندھی ثقافت کا مظہر قلعہ کوٹ دیجی  

تابناک سندھی ثقافت کا مظہر قلعہ کوٹ دیجی  

خیرپور: سندھ کی دھرتی بے شمار ایسے خزانوں سے مالا مال ہے جو اس خطے کی شاہکار تہذیب اور شاندار ماضی کا پتا دیتے ہیں انہی میں سے ایک قلعہ دیجی کوٹ بھی ہے۔

سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع دیجی کوٹ قلعہ اپنے مخصوص طرز تعمیر کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

قلعہ دیجی کوٹ کا پہلا نام قلعہ احمد آباد تھا، بعد میں علاقے کی نسبت سے یہ کوٹ ڈیجی کا قلعہ کہلایا جانے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں طوفانی بارشیں، شاہی قلعہ کا مرکزی دروازہ گر گیا

اس قلعے کی تعمیر میں پتھر اور اینٹوں کا استعمال اس خوبصورتی اور مہارت سے کیا گیا ہے کہ یہاں آنے والے ملکی اور غیرملکی سیاح اس کا طرز تعمیر دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔

اٹلی سے آئے سیاحوں کا ہم نیوز سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ یہ تاریخی قلعہ دیکھ کر انہیں بہت اچھا لگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شاہی قلعے کے نوادرات کو محفوظ رکھنے کے لیے میوزیم بنائے جانے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں