کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کےآخری روز مثبت رجحان سے کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔
جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 35 ہزار956 پر تھا اور پہلے 30 منٹ میں انڈیکس1682 پوائنٹس نیچے گیا تھا۔
انڈیکس میں 4 اعشاریہ 68 فیصد کمی کے بعد خودکار طریقہ کے تحت مارکیٹ فریز ہوگئی اور کاروبارعارضی طورپربند کردیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب سرمایہ کار محتاط ہیں۔ شدید مندی کے سبب کاروبار سرگرمیاں30 منٹ کیلئے روک دی گئی ہیں۔
بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 104 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ 36 ہزار 60 کی سطح پر بند ہوئی۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی 100 انڈیکس میں 1716 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی 100انڈیکس میں 1324پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے سبب تجارتی سرگرمیاں جزوی طور پر معطی کر دی گئی تھیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہی ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 803 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اور انڈیکس 36 ہزار 870 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔
بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 22 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 673 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ منگل کے روز کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس میں 636 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور225,939,560 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 15,473,039,656 پاکستانی روپے رہی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روزاسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز38218 سے ہوا اور شدید مندی کے سبب اختتام 1160 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔