سندھ حکومت کا پی ایس ایل کے میچز خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل کا ایونٹ غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کے باعث ملتوی کیا گیا

فوٹو: فائل


کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ جمعہ سے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ہونے والے میچز خالی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم میچز کروا رہے ہیں مزید رسک نہیں لےسکتے۔ کل اسٹیڈیم میں میچ ہوں گے لیکن شائقین کوجانےکی اجازت نہیں.

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے پی ایس ایل میچز منعقد کرنے کا اعلان

دوسری جانب کمشنرکراچی افتخارشالوانی نے ہم نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عوام میچ دیکھنےجائے،کل سے جانےکی اجازت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کوٹکٹ کی رقم واپس مل جائےگی اس سلسلے میں پی سی بی سے بات ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز بغیر تماشائیوں کے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پی سی بی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کےبعد کیا گیا


متعلقہ خبریں