کنگز نے قلندرز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد دس وکٹوں سے شکست دے دی


کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5  کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 151 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 17 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

کنگز کی جانب سے شرجیل خان نے 74 رنز اور بابر اعظم نے 69 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

قلندرز کی جانب سے سہیل اختر 68 ، محمد حفیظ 35 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ فخر زمان 17،بین ڈنک 9 رنز بنا سکے۔ کنگز کی جانب سے عمید آصف اور ارشد اقبال نے 2،2 جبکہ کرس جارڈن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کورونا وائرس کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف اسپرے اور سینیٹائز سمیت آنے والے تماشائیوں کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے پارکنگ اور متبادل روٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن فائیو کا 25 واں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ٹاس کیے بغیر ہی منسوخ  کر دیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 میچز کے بعد 7 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر براجمان ہے۔

یہ بھی پڑھیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: دلبر حسین اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد

میچ منسوخی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فائنل فار میں جگہ یقینی بنانا مشکل ہوگیا،  گلیڈی ایٹرز کو اب آخری لیگ میچ جیت کر دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں