داور کنڈی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا


پشاور: سابق رکن قومی اسمبلی داور کنڈی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

امیر مقام کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سویلین بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کے لئے ن لیگ میں شامل ہوا۔

اس موقع پر امیر مقام کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کے لئے کورونا وائرس بن چکی ہے، چھٹکارا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں: مردان: پی پی پی کے مقامی رہنما تحریک انصاف میں شامل

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے پہلے چینی چوری کی اور اب حاتم طائی بن کر یوٹیلٹی اسٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی دے رہا ہے۔

صوبائی صدر ن لیگ نے کہا کہ بی آر ٹی پر جب نیب نے تلاشی مانگی تو سپریم کورٹ میں درخواست دے کر چھپ گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا قبرستان خیبر پختونخوا میں بنے گا اور ان کا جنازہ ادھر سے ہی نکلے گا۔


متعلقہ خبریں