اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں نے آج پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی ہم نیوز نے پتہ لگالی ہے۔
ذرائع کے مطابق احسن اقبال اور ایاز صادق نے بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس کے دوران لیگی رہنماؤں نے چیئرمین پی پی پی سے شکوہ کیا۔
مزید پڑھیں: بلاول نے بچپن اور زرداری نے پچپن میں کرپشن کے ریکارڈبنائے، فیاض الحسن
ذرائع کا کہنا تھا کہ لیگی رہنماؤں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سلیکٹڈ کہنے پر شکوہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ لیگی رہنماؤں نے ملاقات کے دوران قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ملک واپس نہ آنے پر بلاول کی تنقید پر بھی شکوہ کیا۔
یہ بھی جانیں: بلاول بھٹو زرداری کو نیب کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن جماعتوں سے متعلق سخت موقف نہ رکھنے کی درخواست کی گئی۔
لیگی رہنماؤں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن میں اتحاد قائم رہے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف سخت مؤقف نہ رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔