اسلام آباد: کورونا ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کورونا ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس: پاک فوج اور این ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ

ہم نیوز کو یہ بات وفاقی وزارت صحت کے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت قومی ادارہ برائے صحت کے پاس  دس ہزار کورونا ٹیسٹس کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت کو رواں ماہ مزید 100 کورونا ٹیسٹنگ کٹس موصول ہو جائیں گی۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ادارہ صحت کو 30 کورونا ٹیسٹنگ کٹس مل چکی ہیں جو ڈبلیو ایچ او ایمرونے فراہم کی ہیں۔

کورونا: بلوچستان میں بھی وائرس کی تشخیص ممکن بنا دی گئی

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں بھی کورونا ٹیسٹس کے لیے تمام سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ رواں ہی میں گلگت بلتستان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے درکار تمام سہولتیں فراہم کردی جائیں گی۔

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید دس جب کہ حیدرآباد میں ایک کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 12 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جن مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ مختلف ممالک سے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی پہنچے ہیں۔

کورونا وائرس کے وار سے بچ جانے والے ممالک

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایران اور چین سے آنے والے مسافروں کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے تاہم پاک افغان بارڈر مزید سات روز کے لیے بند رہے گا۔


متعلقہ خبریں