کراچی: کراچی سرکلر ریلوے ٹریک کو کلیئر کرنے کے لیے 24 انڈر پاسز اور فلائی اوورز بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت کراچی سرکلر ریلوے کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مختلف فیصلے کیے گئے۔
کراچی سرکلر ریلوے ٹریک کو کلیئر کرنے کے لیے 24 انڈر پاسز اور فلائی اوورز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے باقاعدہ سروے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔
چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی رائٹ آف وے کے دونوں اطراف فینسنگ کی جائے اور فینسنگ کے لیے 3 روز میں ٹینڈر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے کو شہر کی اہم بازاروں سے ملانے کے لیے اسٹیشنز سے مارکیٹ تک بسیں چلائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں مشکل وقت کا مقابلہ کرنا نہ سیکھتا تو آج کھڑا نہیں ہوتا، عمران خان
چیف سیکرٹری سندھ نے چیئرمین پلاننگ کو ہدایت کی کہ سرکلر ریلوے کے اسٹیشنز کے اطراف روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے آئندہ سال اسکیم لائی جائیں۔