پاک بزنس ٹرین: پانی ٹپکنے سے بوگی بھرگئی، شنوائی نہیں ہوئی

پاک بزنس ٹرین: پانی ٹپکنے سے بوگی بھرگئی، شنوائی نہیں ہوئی

لاہور: کراچی کے لیے لاہور سے روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا ہے لیکن مسافروں کی جانب سے کی جانے والی شکایت پر کوئی بھی کان دھرنے والا نہیں ہے۔

ٹرین کے بڑھتے حادثوں کی وجوہات کیا؟

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین ’پاک بزنس ایکسپریس‘ کی چھت سے پانی اس بڑی مقدار میں ٹپکنے لگا ہے کہ لوئر اے سی کی کوچ نمبر سات پانی سے مکمل طور پر بھر گئی ہے۔

مسافروں نے  ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت انتہائی تکلیف کے عالم میں مبتلا ہیں کیونکہ پانی بھر جانے سے نہ صرف سامان خراب ہونے کا خطرہ ہے بلکہ شارٹ سرکٹ کے امکان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مسافروں کے مطابق اس حوالے سے وہ ٹرین کے متعلقہ عملے کو شکایات درج کراچکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے اور وہ نہایت تکلیف دہ صورتحال سے دوچار ہیں۔

تیز گام حادثہ: شیخ رشید کے دعوے کی تردید ریلوے انکوائری رپورٹ نے کردی

ہم نیوز کے توسط سے مسافروں نے ریلوے کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کی جانب فوری طور پر توجہ دیں کیونکہ بڑی تعداد میں مسافر بوگی میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں