ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ سے شکست

فائل فوٹو


جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سریریز میں دو صفر سے شکست دے دی ہے۔

سیریز کے دوسرے مقابلے میں ساؤتھ افریقہ نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کی۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 271 نز بنائے جب کہ جنوبی افریقہ نے 48.3 اوررز میں چار وکٹوں کے نقصان پر با آسانی ہدف حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرن فینچ نے 87 گیندوں پر 69 رنز اور ڈی آرکے شاٹ نے83 گئندوں پر 69 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی ہرینچ نے 52 گیندوں پر 51 رنز بنائے اور جانیمان ملین 139 گیندوں پر 129 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

تین میچوں پر مشتمل سریز کے ابتدائی دو مقابلوں میں جنوبی افریقہ کو فتح حاصل ہوئی تاہم سیریز کا ایک میچ ابھی باقی ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 7 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم نے کینگروز کو پہلے ون ڈے میچ میں 74 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ٹی20 میچز کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔

ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے 107 رنز جیتا جبکہ دوسرے ٹی20 میں جنوبی افریقہ نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 12 رنز سے شکست دی۔

سیریز کے تیسرے اوت فیصلہ کن میچ میں کینگروز نے ایک مرتبہ پھر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروٹیز کو 97 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔


متعلقہ خبریں