کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے چئیرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔
عدالت نے سندھ حکومت سے 15 روز میں نیا چئیرمین تعینات کرکے نوٹیفکیشن طلب کرلیا۔ اس کے علاوہ توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا اور 19 مارچ کو وضاحت طلب کرلی۔
مزید پڑھیں: سندھ: سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا اعلان
درخواست گزار حیدر امام رضوی ایڈووکیٹ کے مطابق عدالت بے 20 مارچ 2018 کو چئیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کو کرپشن کے الزمات پر ہٹانے کا حکم دیا تھا تاہم اس کے باوجود آغا سہیل احمد پٹھان کو عہدے سے نہیں ہٹایا جارہا۔
سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ خالد چشتی اور ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی ڈی محمد زمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔