ویمن ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان کو مسلسل دوسری شکست

ویمن ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان کو مسلسل دوسری شکست

سڈنی: ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پاکستان مسلسل دوسرا میچ بھی ہار گیا۔

آسٹریلیا میں جاری ویمن ٹی 20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے دی۔  جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستانی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز ہی بنا سکی۔

جنوبی افریقہ کی کھلاڑی ولوار ڈٹ 53، کاپ 31 اور پریز 17 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ پاکستانی بلے باز عالیہ ریاض کی شاندار بیٹنگ بھی پاکستانی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی انہوں نے 32 بالوں پر 39 رنز بنائے جبکہ جویریہ خان نے 31 رنز بنا سکیں۔

پاکستانی اوپنر منیبہ علی نے 2 چوکے مارے تاہم باؤنڈری کے لیے کھیلے گئے ایک شارٹ پر وہ کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ انہوں نے 17 بالز پر 12 رنز بنائے ان کا ساتھ دینے والی جویریہ خان 2 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئیں۔ جس کے بعد آنے والی کھلاڑیوں نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل فائیو کے ترانے کا تنازع عدالت پہنچ گیا

عمیمہ سہیل 3 بالز پر کوئی رن نہ بنا سکیں اور پویلیئن لوٹ گئیں جبکہ ندا ڈار صرف 3 اور سدرہ نواز 8 رنز ہی بنا سکیں۔ عالیہ ریاض اور اور ارم جاوید نے جم کر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا وہ ہدف تک نہ پہنچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ: بھارت پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کے لیے تیار

پاکستانی کرکٹ ٹیم اس سے پہلے انگلینڈ سے میچ ہار چکی ہے جبکہ اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستانی ٹیم کو آج کا میچ جیتنا ضروری تھا۔


متعلقہ خبریں