احد اور سجل کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، کارڈز تقسیم


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کے سب ہی بے چینی سے منتظر ہیں۔

احد اور سجل کی شادی کے بےچینی سے منتظر ان کے مداحین کے لیے خوشخبری ہے کہ شوبز کی اس پیاری سی جوڑی کی شادی کی تاریخ طے ہونے کے بعد اب کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اس جوڑی کو شائقین حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ دیکھ کر بہت سراہتے ہیں۔

سجل علی اور احد رضا میر کی شادی طے پا گئی؟

اپنی آن اسکرین کیمسٹری کی وجہ سے مقبولیت حاصل کرنے والی یہ جوڑؑی آف اسکرین بھی ایک دوسرے سے بہت پیار کرتی ہے اور اسی لیے ان دونوں زندگی کا سفر بھی ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا اور اب مارچ میں احد اور سجل رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جا رہے ہیں۔

احد اور سجل کی شادی کا ان کے مداحوں کو بےچینی سے انتظار ہے اور اب انہوں نے مداحوں کے انتظار کو طول دیے بغیر شادی کی تقریبات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھولکی کی تصویر، سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی چہ مگوئیاں

احد اور سجل نے اپنی شادی کے کارڈز بھی تقسیم کرنے شروع کر دیے ہیں۔

پاکستان میں تعینات برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھا درناکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجل علی اور احد رضا میر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا ہے کہ انہیں سجل اور احد سے ملاقات کرکے بےحد خوشی ہوئی ہے۔

مائیک نیتھا درناکس نے مزید لکھا کہ سجل علی اور احد رضا میر نے انہیں اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ دونوں اسکرینز پر تو کئی بار شادی کرچکے ہیں لیکن اب حقیقت میں شادی کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی نے فٹبال ٹیم خرید لی

یاد رہے کہ سجل اور احد نے جون 2019 میں منگنی کی تھی اور اس کے بعد اکثر مقامات اور پارٹیز پر دونوں کو اکٹھے دیکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں