پتوکی: لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن اور ٹریک مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔
تفتان بارڈر تک چلنے والی چار ٹرینیں معطل
ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین گرین لائن اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب پتوکی ٹرک ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے اینٹوں سے بھرا ٹرک اس کے سامنے آگیا۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے چھلانگیں لگا کر اپنی اپنی جانیں بچائیں لیکن ہونے والی ٹکر کے باعث ٹرین کا انجن اور ٹریک مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ہم نیوز نے پولیس کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
ٹرین کے بڑھتے حادثوں کی وجوہات کیا؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ ریلوے حکام اس ضمن میں ضروری کارروائی کررہے ہیں جب کہ امدادی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پہ پہنچ رہی ہیں۔