اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ لاجز میں یوٹیلیٹی اسٹور نہیں کھول رہی بلکہ یہ پیپلزپارٹی کے دور سے موجود تھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ بنداس لئے نہیں کیا کہ وزارات صنعت کے مطابق اس سہولت سے لاجز میں متعین سرکاری ملازمین، ڈرائیورز، سیکرٹریٹ کے ملازمین اور دیگر کم آمدنی والے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پارلیمنٹ میں یوٹیلٹی اسٹور کھول دیا گیا
قبل ازیں ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباسی سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے پارلیمنٹ لاجز میں یوٹیلیٹی اسٹور کھول دیا ہے اور تشہیر کے لیے بینزر بھی لگوا دیے گئے ہیں۔
فواد چوہدری نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہر وقت تنقید موڈ میں رہنا صحت کیلئے اچھا نہیں۔
یوٹیلٹی سٹور شروع سے (پیپلز پارٹی کے دور سے) پارلیمنٹ لاجز میں موجود ہے،بنداس لئے نہیں کیا کہ وزارات صنعت کے مطابق اس سہولت سے لاجز میں متعین سرکاری ملازمین، ڈرائیورز، سیکرٹریٹ کے ملازمین اور دیگر کم آمدنی والے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں، ہر وقت تنقید موڈ میں رہنا صحت کیلئے اچھا نہیں pic.twitter.com/jg7GSOhoQ2
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 25, 2020