کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے فائنل مرحلے میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں یونائیٹڈ بالرز نے ڈیرن سیمی کے ہتھیاروں کی ایک نہ چلنے دی اور دفاعی چیمئن کو 148 رنز تک محدود کر دیا۔
اہم مرحلے میں زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا سکی۔
میچ کے آغاز میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
زلمی کی جانب سے ان فارم بلے باز کامران اکمل اور آندرے فلیچر میدان میں آئے تو کھیل کا محتاط انداز میں آغاز کیا۔
ابتدائی دو اوورز میں بڑا اسکور نہ بن سکا لیکن تیسرے اوور میں آندرے فلیچر نے سمیت پاٹیل کو دو لگاتار چوکے لگائے۔
کامران اکمل اسٹرائیکنگ سائیڈ پر گئے تو شائقین گزشتہ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز سے امیدیں لگائے اچھی کارکردگی کے منتطر تھے۔
کامران اکمل نے شائقین کی امیدوں پر اس وقت پانی پھیر دیا جب وہ 12 کے مجموعی اسکور پر سمت پاٹیل کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
OUT! 2.4 Samit Patel to Kamran Akmal
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/gZqlEqkn1E— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
اوپنر بلے باز آوٹ کیا ہوئے زلمی کے سارے ہتھیار ایک ایک کر کے پویلین لوٹنے لگے۔ کوئی بھی بلے باز بڑی انفرادی اننگ نہ کھیل سکا۔
محمد حفیظ میدان میں آئے تو چھکا لگا کر زلمی کے مداحوں کو پھر سے پرجوش کر دیا، لیکن نائب کپتان 26 کے مجموعی اسکور پر چھ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے آٹھ رنز بنا کر سمیت پاٹیل کا دوسرا شکار بن گئے۔
انہیں سمیت پاٹیل نے اپنی ہی گیند پر کیچ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔
OUT! 4.1 Samit Patel to Mohammad Hafeez
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/WsuAR4ilYw— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
آندرے فلیچر نے کرس جارڈن کے ساتھ مل کو کھیل کو آگے بڑھایا، لیکن 38 کے ٹوٹل پر آندرے فلیچر 21 رنز کی اننگ کھیل کر شاداب خان کے گھومتی گیند کا شکار بنے۔
OUT! 5.6 Shadab Khan to Andre Fletcher
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/WokwY9xyIE— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
لیام ڈاوسن میدان میں آئے تو کرس جارڈن کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں میچ کے ابتدا میں ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی۔
Jordan and Dawson busy repairing the early damage, What's a good score for Zalmi?
PZ 72/3 after 10 overs.#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/aDw5UJcTE9— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
دونوں بلے بازوں کی 52 رنز کی پارٹنر شپ حسین طلعت نے 12 اوور کی تیسری گیند پر ختم کی۔ کرس جارڈن نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 36 بٹورے۔
OUT! 12.3 Hussain Talat to Chris Jordan
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/NP8AYCtINw— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
جارڈن گیند کو باونڈری سے باہر کی راہ دکھانے کی کوشش میں ڈومینی کو کیچ دے بیٹھے۔
سعد نسیم میدان میں آئے تو دو رنز اپنے کھاتے میں لکھوا کر حسین طلعت ہی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔
زلمی کے ہارڈ ہٹر کپتان ڈیرن سیمی میدان میں آئے تو بغیر کوئی بڑی شارٹ اپنے ریکارڈ میں لکھوائے شاداب خان کا شکار بن گئے۔
انہوں نے صرف چھ رنز کی اننگ کھیلی جس میں ایک چوکا شامل تھا۔
OUT! 15.4 Shadab Khan to Darren Sammy
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/xQFXM2FeUr— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
عمید آصف کو شاداب خان نے کھاتہ کھولے بغیر ڈریسنگ روم کی راہ دکھائی۔ عمید آصف، شاداب خان کا تیسرا شکار تھے۔
حسن علی چھ رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انہیں فہیم اشرف نے میدان سے چلتا کیا۔
لیام ڈاوسن نے اس دوران میدان سنبھالے رکھا۔ مڈل آرڈر بلے باز زلمی کی جانب سے آوٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی تھے۔ ان کی بیلز محمد سمیع نے ہوا میں بکھیر دیں۔
OUT! 16.4 Mohammad Sami to Liam Dawson
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/hRMK73yUxW— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
ڈاوسن 33 رنز کی اننگ کھیل کر دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے۔
OUT! 16.4 Mohammad Sami to Liam Dawson
Watch ball by ball highlights at https://t.co/cOZwC5PSix#IUvPZ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/hRMK73yUxW— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
آخری اوورز میں وہاب ریاض کریز پر آئے تو 200 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 28 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
Wahab's 28* run cameo takes Zalmi to 148. Great work in the field by United bowlers and fielders. Can the bowlers of the defending champions defend the score? #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/2CuNalIl8P
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
فاسٹ بالر نے صرف 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اننگ مکمل کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور قابل قبول ہندسوں تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔
ان کا ساتھ دینے والے ثمین گل دو رنز بنا سکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے تین، اور حسین طلعت اور سمت پاٹیل نے دو دو کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم کی راہ دکھائی۔
پی ایس ایل تھری کا فائنل ٹاکرا:
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا میچ اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ نو سال بعد کسی مقابلے میں غیر ملکی کھلاڑی جلوہ گر ہیں۔
Thank you Karachi!
You are a wonderful crowd and deserved hosts of the #HBLPSL final. 😍#DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/Q37VmmE0Dq— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 25, 2018
اس سے قبل 2009 میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایک روزہ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔
تقریباً ایک عشرے کے بعد انٹرنیشنل مقابلے کی میزبانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔