پی ایس ایل 5، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

پی ایس ایل 6: میچز محدود شائقین کے ساتھ کرانے کی تجویز سامنے آ گئی

فوٹو: فائل


لاہور: پی ایس ایل سیزن فائیو کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 5 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے عمدر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 183 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

شاہین آفریدی کی بہترین باؤلنگ بھی لاہور قلندرز کو فتح نہ دلا سکی۔ شاہین آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کی

لاہور قلندرز کے کھلاڑی محمد حفیظ نے 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان 33 اور کرس لین 11 رنز بنا سکے۔ ٹیم کے کپتان سہیل اختر صرف ایک رن بنا کر ہی پویلیئن لوٹ گئے۔

سمیت پاٹیل 10 اور ڈین ویلاز 3 رنز ہی بنا سکے جبکہ ڈیوڈ وائز نے 19 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد موسیٰ اور احمد سفیع نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنی اہلیہ کے ہمراہ میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچے اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ہمراہ میچ دیکھا جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھے۔

گورنر سندھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کبڈی ورلڈ کپ ہو یا پی ایس ایل لاہوری اسٹیڈیم بھر دیتے ہیں۔ بڑی فخر کی بات ہے کہ لاہور کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔ عوام کی محبت ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

لاہور قلندرز کو ماضی کی طرح اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو میچوں میں سے ایک میں شکست اور ایک میں فتح ملی ہے۔

اس سے قبل آج کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو شکست دے۔

اعظم خان نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 46 رنز کی بہترین اننگز کھیلی جس کی وجہ سے انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ سرفراز احمد 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

انور علی نے 19ویں اوور میں ایک چوکا اور ایک چھکا  لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی بھارتی بہو اپنی ٹینس رینکنگ بہتر بنانے کیلئے پر عزم

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ ایلیکس ہیلز نے 29 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 26 اور شرجیل خان 6 رنز بنا سکے۔


متعلقہ خبریں