پیپلزپارٹی، ن لیگ گٹھ جوڑ عوام کے مفاد کیلئے نہیں تھا،فردوس عاشق

فردوس عاشق کی پی ایس ایل ترانے پر کمنٹری

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوعاشق اعوان نے کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کاگٹھ جوڑ عوام کے مفاد کیلئے نہیں تھا اور اب بلاول کو نوازشریف سے متعلق حقیقت کی سمجھ آگئی ہے۔

پی ٹی ائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے والد کا نظریہ ن لیگ سے مختلف ہے، بلاول بھٹو اورآصف زرداری الگ الگ پالیسی پرچل رہے ہیں۔

فردوس اعوان نے کہا بلاول صاحب ہم تو آگاہ  تھے آپ کو دیر سے سمجھ آئی، گٹھ جوڑ اور مکمکا عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنا مال پانی بچانے کیلئے تھا۔ بلاول نے جو گفتگو کی وہ قابل تحسین ہے لیکن اس پر آپ کو ابو جان سے ڈانٹ پڑے گی۔

وہ کونسی پراسرار بیماری ہے جس کا کوئی علاج ڈاکٹر تشخیص نہیں کرپا رہے۔ ہمیں معلوم ہے اس بیماری کا نام، اسکا نام اقتدار سے دوری ہے۔ بیماری ہوتو اس کا علاج ہوتا ہے لیکن اقتدار سے دوری کی بیماری لاعلاج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف واپس آئیں کیونکہ ن لیگ میں قیادت کا قحط پڑا ہوا ہے۔ مریم بی بی ناجانے کس مصلحت کا شکار ہیں ان کی آواز قوم کو سنائی نہیں دے رہی اور جو عوام کے درد سے نڈھال تھے وہ بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔ ن لیگ میں اس وقت زبان بندی کاموسم آیا ہوا ہے۔

پلیٹ لیٹس سےمتعلق معلومات کیلئےمیڈیا انتظارکر رہا ہے، جب عوام ان کومسترد کردیں تو یہ بیمار پڑ جاتے ہیں۔ لندن میں رہنےوالے جب صحت مند ہوتے ہیں تو شہنشاہ عالم ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں