لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ لوگوں کو سول نافرمانی پر اکسانے اور یوٹیلٹی بل جانے پر تین دفعہ آرٹیکل چھ لگنا چاہیے۔
وزیراعظم کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل چھ کا مقدمہ درج کرنے کے مطالبہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ لوگوں کو بغاوت پر اکسانے اور سول نافرمانی کرنے پر عمران خان پر یہ آرٹیکل لگنا چاہیے۔
لیگی رہنما عطاء تارڈ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان اپنے محل کا صرف ایک لاکھ ٹیکس دیتے ہیں اور ہم سانس لینے پر بھی ٹیکس دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان پر کلمہ پڑھنا فرض ہو گیا ہے، مفتی عبدالقوی
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کنٹینر پر نہیں حکومت میں ہیں۔ آپ کا اب بھی اپنے بنی گالہ محل سے سے نکلنے کا دل نہیں کرتا ہے۔ آپ کا ویژن لنگر خانے سے آگے نہیں جاتا ہے۔ عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ موجود تھا لیکن اس کے باوجود اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنایا گیا۔ قائم پناہ گاہ کے لیے بجلی ٹیوب ویل سے چوری کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ اسمبلی میں کیوں نہیں پیش کیا گیا؟ صرف پٹرول کے اوپر پینتیس روپے پچپن پیسے کا ٹیکس ہے۔
مزید پڑھیں: جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر ان ہی کو ہوتا ہے، وزیراعظم
عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ آٹا اور چینی میں جہانگیر ترین کا کوئی تعلق نہیں ہےاور جہانگیر ترین کو 83 ملین کا نقصان ہوا ہے۔ اگر ایسا ہے تو چینی کی قیمت بڑھنے پر فائدہ کس کا ہوا ہے؟
لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اختیارات سے تجاوز کرکے محکمہ خوراک میں بھرتیاں کروائی ہیں۔
ن لیگ کے رہنما عطاء تارڈ نے کہا کہ چوہدری نثار کی نواز شریف سے ملاقات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ شہباز شریف بہت جلد وطن واپس آئیں گے۔