حرا مانی کے رقص پر عوام کی شدید تنقید

والدین کے علاوہ کوئی اپنا نہیں ہوتا، حرا مانی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی جو اکثر اپنے بولڈ موقف کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اس بار اپنے ڈانس کی وجہ سے تنقید کا شکار ہیں۔

حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ معروف گلوکار محسن رضا خان کے گانے ’تیری آنکھوں کا اشارہ مجھے لگے پیارا پیارا‘ گا رہی ہیں اور ساتھ ہی اس پہ رقص بھی کر رہی ہیں۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’آنگن‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نے رقص کے دوران دھاری دار سیاہ اور سفید ٹراؤزر اور چھوٹی آستینوں والی سفید شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گانے پر حرا مانی کے رقص کی ویڈیو وائرل

حرا مانی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی جس پر انسٹا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشان بنایا۔

حرا مانی کے رقص پر عوام کی شدید تنقید

ایک انسٹاگرام صارف نے حرا مانی کو مشورہ دیا کہ ایسے ڈانس کرکے اپنا امیج خراب نہ کرین، بلکہ اداکارہ عائزہ خان کی تلقید کریں۔

حرا مانی کے رقص پر عوام کی شدید تنقید

فضہ ملک نے انہیں ’ہوش‘ کرنے کا مشورہ دیا۔

حرا مانی کے رقص پر عوام کی شدید تنقید

نینا درانی نامی خاتون کا کہنا تھا کہ ان سے شہرت سنبھالی نہیں جا رہی۔

یہ بھی پڑھیں: حرا مانی نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے شوہر کے سر باندھ دیا

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل حرا مانی کی بھارتی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے گانے ’مائے نیں مائے‘ پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔

یہ گانا مادھوری ڈکشٹ اور سلمان خان پر فلمایا گیا تھا۔

حرا مانی کے رقص کی یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی اور مداحوں نے ان کے رقص کو بہت سراہا تھا۔


متعلقہ خبریں