عدنان سمیع نے بھارت میں رہنے کی وجہ بتا دی

عدنان سمیع نے بھارت میں رہنے کی وجہ بتا دی

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے شہرت حاصل کرکے بھارت میں جا بسنے والے گلوکار عدنان سمیع نے کہا ہے کہ بھارتی شہریت حاصل کرنے کی وجہ دراصل ایک ’محبت کی داستان‘ ہے۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ میں پیدا ہوا، مغربی ممالک میں پلا بڑھا اور تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی مگر میرا پیشہ مجھے بھارت لے آیا۔

انٹرویو کے دوران عدنان سمیع ’مودی کے بھارت‘ کی تعریفوں میں اتنے آگے نکل گئے کہ مغربی معاشرے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا حالانکہ ان کی پیدائش اور پرورش اسی معاشرے میں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹھ فلیٹس خریدنے پر ’پاکستانی‘ عدنان سمیع پر جرمانہ عائد

گلوکار عدنان سمیع جنہیں پاکستان میں اب ازراہ مذاق میجر عدنان سمیع بھی کہا جاتا ہے بھارت کی جداگانہ شناخت کی تعریفوں کے پل باندھنے میں اتنے آگے نگل گئے کہ وہاں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور بربیت کو یکسر بھول گئے۔

عدنان سمیع خان یہ بھی بھول گئے کہ بھارت کس طرح نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اور مظلوم کشمیری کس طرح  اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

دراصل بھارتی شہریت کے متنازعہ قانون کے بعد عدنان سمیع اپنی بھارتی شہریت بچانے کے لیے ہر حد تک جانے پر مجبور ہیں اور اس کے لیے وہ ’مودی کے بھارت کی جھوٹی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔

یہ بھی پڑھیں: میجر‘ عدنان سمیع کیا واقعی پاکستانی جاسوس ہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی’

عدنان سمیع خان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں اپنی جگہ بنانے کے لیے ایسی باتیں کر رہے ہیں حالانکہ یہ جگہ ان کو پھر بھی نہیں ملنی اور یہ کہ اب وہ گھر کے رہے ہیں نہ گھاٹ کے۔


پلوشہ نامی ٹوئٹر صارف نے عدنان سمیع خان کے اس بیان پر طنزاً لکھا کہ آپ کے لیے دو روپے کی تالیاں۔

حسنات نامی صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آدمی اب گھر کا رہا ہے نہ گھاٹ کا اس لیے ایسی باتیں کر رہا ہے۔

اقرا نے تحریر کیا کہ آپ انتہائی ناشکرے انسان ہیں۔


متعلقہ خبریں