خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے پہلی بار ’ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ ‘ کے انعقاد کا اعلان



معروف پاکستانی اور غیر ملکی خواتین کی خدامت کے اعتراف، ان کی حوصلہ افزائی اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے ایوارڈ شو “ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ ” کا انعقاد 19 فروری کو گورنر ہاؤس سندھ میں کیا جائے گا۔

یہ اعلان شہر قائد میں ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ کے پینل کے اراکین کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

ہم ویمن لیڈز ایوارڈ کے پینل میں صدرہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی، ہما بقائی، امینہ سید اور امین ہاشونی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نیٹ ورک کے زیر انتظام میڈیا اور تصادم کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ یہ ایوارڈ شو سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جائے گا اور ہم ٹی وی کے ذریعے پوری دنیا میں نشر کیا جائے گا۔

اس موقع پر صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ایوارڈ تقریب کا مقصد حوصلہ افزائی کرنا ہے کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ ہمیں عورتوں کی کامیابیوں کا جشن منانا چاہیے، ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ کی تقریب ہرسال ہو گی۔

سلطانہ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ عورت کسی بھی روپ میں ہو، اسی سے کائنات بنتی ہے اور کائنات کا حسن بھی عورت سے ہی ہے۔

خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے پہلی بار ’ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ ‘ کے انعقاد کا اعلان

صدر ہم نیٹ ورک نے کہا کہ میں ہمیشہ یوتھ کو ساتھ لے کر چلتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر موڑ پر کامیابی ملی اور اس کامیابی کو حاصل کرنے میں میڈیا نے ہمارا بہت ساتھ دیا۔

صدر ہم نیٹ ورک نے بتایا کہ ہم  ویمن ایوارڈ کے مہمان خصوصی صدر پاکستان عارف علوی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم اسٹائل ایوارڈز 2020 کی رنگا رنگ تقریب، اداکاروں و گلوکاروں نے فن کا جادو جگایا

اس موقع پر امینہ سید کا کہنا تھا کہ ہم نیٹ ورک کا بہت شکریہ جو یہ قدم اٹھا رہا ہے، یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ اب خواتین کے لیے بھی ایوارڈ شو کا انعقاد ہوگا۔

ہما بقائی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس ایوارڈ کے انعقاد کا سہرا ہم ایوارڈ کے سر جاتا ہے اور یہ ایک مثبت قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے اس طرح کے ایوارڈ ہونا بہت ضروری تھا اور اس اچھے کام کا آغاز سلطانہ صدیقی نے کیا۔


متعلقہ خبریں