کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، شہری نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی، عدالت نے فیصلہ محوظ کرلیا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے کرونا وائرس پھیلنے سے بچاو کے لیے ناکافی اقدامات پر شہری نے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں شہری طارق اسد نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی حکومت اور وزارت صحت کو فریق بنایا لیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ چین میں پھیلے والے کرونا وائرس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ حکومت پاکستان کو فوری اقدامات کرنےچاہیے تھے لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس متاثرین کے حوالے سے رپورٹنگ سنٹر بنانے کا فیصلہ

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات یقینی بنانے کے حکومت کو احکامات جاری کیے جائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیاسی دباو سے بالاتر ہو کر سینئر طبی ماہرین کا بورڈ قائم کیا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ براہ راست چین سے آنے والے اور بلاواسطہ آنے والے تمام مسافروں کا طبعی معائنہ کرایا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چین میں مقیم پاکستانیوں کو اس وائرس سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چین میں مقیم پاکستانی طلبہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ مناسب سمجھا تو طلبا کو چین سے نکالنے میں ایک لمحہ کی تاخیر نہیں کریں گے۔

انہوں ںے طلبہ کو یقین دلایا تھا کہ چین میں مقیم پاکستانی طلبہ کو حکومت پاکستان، ہمارا سفارتخانہ اور چینی حکومت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، لاہور میں چینی باشندوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری

ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کے ہمراہ طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی تکالیف کا ہمیں احساس ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں گزشتہ کئی دنوں سے سو نہیں سکا ہوں کیونکہ مجھے آپ لوگوں کی بڑی فکر ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے پاکستانی طلبہ کو بتایا تھا کہ آج ہی ہم نے چین کے سفیر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی ہے جس میں صورتحال کا ہر پہلو سے بغور جائزہ لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے چین میں مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 910 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں