لاہور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے دورہ آزاد کشمیر کے بعد انکے خطاب کے انسٹا گرام پر خوب چرچے ہیں۔
وزیراعظم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کچھ تصویریں شئیر کی گئی ہیں جو ملکر ایک بینر کی صورت بتاتی ہیں کہ کشمیر میں انصاف کیوں خاموش ہے۔
کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے پانچ اگست دو ہزار انیس کے بھارتی اقدام کے بعد دنیا بھر میں وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ خوب لڑا
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پلیٹ فارم سے لیکر بیرونی دنیا کے رہنماؤں سے ملاقاتوں اور ٹی وی انٹرویوز تک ایک لفظ جو وزیراعظم عمران خان نہیں بھولے تو وہ تھا کشمیر اور کشمیریوں کے خلاف جاری بدترین کرفیو اور لاک ڈاؤن۔
پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کمشیر کے شہریوں کے سفیر بن کر آزاد کشمیر پہنچے اور بڑی وضاحت کے ساتھ بھارتی مظالم دنیا کے سامنے عیاں کئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا، وزیراعظم
شرکاء سے خطاب کے دوران لی جانے والی کچھ تصویریں وزیراعظم عمران خان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے کلاج کی صورت شئیر کی گئیں ہیں۔
تصویروں کے مجموعے میں عمران خان جارحانہ انداز میں للکارتے نظر آر ہے ہیں۔ انکے عقب میں لکھا ہے کہ “کشمیر میں انصاف کیوں ناپید ہے”۔
تصویر کے زیریں حصے پر عمران خان کی تقریر کا ہی ایک حوالے بھی درج ہے، انہوں نے کہا تھا کہ “میرے کشمیری عوام! میں نے دنیا میں آپ کا سفیر بننے کا وعدہ کیا۔ میں یہاں پاکستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے نہیں بلکہ کشمیر کے سفیر کی حیثیت سے کھڑا ہوں۔”