’سندھ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی‘

آئی جی سندھ کلیم امام کا اپنے خلاف سازش کا انکشاف

فوٹو: فائل


کراچی: پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ صوبہے بھر میں اور بالخصوص کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری اور مختلف نوعیت کےجرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔

آئی جی سندھ آفس نے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے بین الاقوامی کرائم انڈیکس کے مطابق سال 2014 میں جرائم کے لحاظ سے کراچی دنیا کے 374 شہروں میں سے چھٹے مبر پر تھا۔

ورلڈ کرائم انڈیکس کے مطابق کراچی سال 2019 کے آغاز میں 61 ویں اور وسط تا اختتام تک 71 ویں نمبر پر تھا۔ موثر پولیسنگ اور جرائم کے خلاف اقدامات کی بدولت جنوری 2020 میں کراچی 88 ویں نمبر پر آگیا۔

آئی جی سندھ کے مطابق بین الاقوامی کرائم انڈیکس کے لحاظ سے فروری کے آغاز سے ہی کراچی 94 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

کلیم امام نے کہا ہے کہ قیام امن، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انتہائی ٹھوس اور مربوط اقدامات کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

آئی جی سندھ کے مطابق صوبائی سطح پر مختلف نوعیت کے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے، جس میں قتل، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، راہزنی اور قتل وغیرہ شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں