بافٹا ایوارڈ میلہ 1917 کے نام

بافٹا ایوارڈ میلہ 1917 کے نام

لندن: ہالی ووڈ کی فلم ’نائنٹین سیونٹین‘ نے سات ایوارڈز جیت کر بافٹا ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا ہے۔

لندن میں منعقد کی گئی بافٹا ایوارڈ کی تقریب میں فلمی دنیا کے جگمگاتے ستاروں کے علاوہ برطانوی شاہی جوڑے نے بھی شرکت کی اور محفل کو چار چاند لگائے۔

بافٹا ایوارڈ میلہ 1917 کے نام

جنگ عظیم دوم کے پس منظر پر بننے والی فلم 1917 نے بہترین فلم سمیت سات ایوارڈز حاصل کرکے تمام فلموں کو نیچے چھوڑ دیا۔

بافٹا ایوارڈ میلہ 1917 کے نام

فلم ’جوکر‘ میں اداکاری کے بہترین جوہر دکھانے پر اوکن فینکس کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ رینے زیلوگر کو فلم جوڈی میں بہترین اداکاری پر بہترین اداکارہ منتخب کیا گیا جب کہ نیٹ فلیکس کی کامیڈی فلم ’کلاؤس‘ بہترین اینی میٹڈ فلم قرار پائی۔

ہالی وڈ ’میرج اسٹوری‘ کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ لار اڈیرن نے حاصل کیا جب کہ بریڈ پٹ نے فلم ’ونس اپان اے ٹائم ان ہالی وڈ‘ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا۔


متعلقہ خبریں