ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز بلوچستان ،خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش ہوئی۔

اس دوران مالم جبہ،کالام، پاراچنار بگروٹ، اسکردو، ہنزہ ، استور ، پٹن ، چلاس،دروش، گلگت، گوپیس، بونجی، میرکھنی اور مری میں برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش ( ملی میٹر): خیبرپختونخوا: کالام 85 ، مالم جبہ 58، دیر (بالائی 51 ، زیریں 30) ، سیدو شریف 30، پٹن 28،پاراچنار، چترال26 ، کاکول 25 ، چراٹ 23 ، بالاکوٹ 21 ، تخت بائی 19 ، پشاور (سٹی 17 ،ائیرپورٹ 16)، ڈی آئی خان 13 ، میرکھنی 12 ، بنوں 09، دروش04، ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کشمیر: راولاکوٹ79 ، مظفرآباد (ائیرپورٹ 78، سٹی 60) ، گڑھی ڈ وپٹہ 55 ، کوٹلی 51، پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ 63،شمس آباد 20 ) ، اسلام آباد ( سید پور 57، ائیر پورٹ49 ، زیرو پوائنٹ 48، بوکرا 42 ، گولڑہ 20)، سیالکوٹ ( ائیر پورٹ 51، سٹی 26) ، نارووال 39، منگلا 38 ، گجرات 35 ، حافظ آباد، اٹک34، جہلم 32 ، قصور 26، رحیم یار خان 24 ، لاہور (ائیرپورٹ 23،سٹی 22 ) ، مری23 ، گوجرانوالہ ، جھنگ 22 ، لیہ، خانیوال ، ملتان 20 ، ٹی ٹی سنگھ 17 ، اوکاڑہ ، ساہیوال ،بھکر 16 ، بہاولپور (شہر 15،ائیرپورٹ14 ) ، فیصل آباد ، بہاولنگر، منڈی بہاؤالدین15 ، چکوال14 ، خان پور11 ، جوہرآباد ،ڈی جی خان 10 ، کوٹ ادو 09، نور پور تھل 08، ، سرگودھا 03 ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان: اورماڑا 38 ، بارکھان 17 ، پنجگور 10 ، لسبیلا 07، سبی 06 ، تربت، خضدار04 ،سندھ: روہڑی 18 ، سکھر 13 ، موہنجوداڑو09 ، لاڑکانہ 08 ، دادو 07 ، جیکب آباد ، شہید بینظیر آباد، پڈعیدن 06 ، سکرنڈ 05 ، مٹھی 02 ، ٹنڈوجام ، چھور ، میرپورخاص 01، گلگت بلتستان: اسکردو 16 ، بگروٹ 07 ، گوپیس06 ، بونجی 04،گلگت 02، چلاس 01 ریکارڈ کی گئی۔

برفباری(انچ):کالام 45، مالم جبہ 19، استور 15 ، اسکردو ، چترال11، پاراچنار 06 ، بگروٹ، دروش 04 ، پٹن، چلاس، مری 03، گوپیس، میرکھنی02 اور بونجی 01 ۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: بگروٹ منفی 10، گوپیس، پارا چنار منفی 08 ، استور، ہنزہ منفی 06، کالام اور چلاس میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں