ڈائریکٹر ہیومن ریسورس اسکولز سندھ گرفتار


کراچی: اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ ایسٹ زون نے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس اسکولز سندھ حسین سومرو کو گرفتار کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ ایسٹ ذرائع کے مطابق ملزم حسین سومرو پر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈ منسٹریشن (آئی بی اے) ٹیسٹ پاس اساتذہ سے ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک رشوت لینے کاالزام ہے۔

اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملزم حسین سومرو نے صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے نام پر آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ نے 20 کروڑ روپے بٹورے تھے۔

ترجمان اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتار ملزم کو اینٹی کرپشن کے وزیر سہیل انور سیال کو ملنے والی خفیہ اطلاع کی روشنی میں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم حسین سومرو کے خلاس تھانہ نیوٹائون میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں