کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب


اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

سیاحت کے فروغ کیلئے ایک ارب روپے کا فنڈ قائم کرنے کیلئے گرانٹ دینے کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے 5 ارب روپے کے قرض پر حکومتی ضمانت دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں واپڈا کی طرف سے صوبوں کو 38 ارب 12 کروڑ روپے کے خالص پن بجلی منافع کی ادائیگی کیلئے لیے گئے قرض کی ادائیگی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل  کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ایکسچینج ریٹ نقصانات کے ازالے کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے سوئی سدرن گیس کمپنی کے عدم ادا واجبات کی ادائیگی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

اجلاس میں رزق گیس فیلڈ کی گیس سوئی سدرن کمپنی کو فراہم کرنے کی منظوری دی جائے گا۔


متعلقہ خبریں