تیسری عالمی جنگ شروع ہو گی نہیں بلکہ شروع ہو چکی ہے، عادل نجم


اسلام آباد: معروف تجزیہ کار عادل نجم نے کہا ہے کہ دنیا عالمی جنگ کی جانب بڑھ نہیں رہی بلکہ عالمی جنگ شروع ہو چکی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ دینا کا نقشہ دیکھ لیں تو کئی ممالک میں مخلتف طاقتیں پہلے سے ہی لڑ رہی ہیں۔

ایران امریکہ کشیدگی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران پر پابندیاں لگا کر اسے دیوار سے لگا دیا ہے اور اب جنرل سلیمانی کا قتل ہونے کے بعد ایران بہت خطرناک ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو یہ معلوم ہے کہ امریکہ عسکری طور پر بہت بڑی طاقت ہے لیکن انہیں اس چیز کا بھی اندازہ ہے کہ اس کی افواج دنیا میں پھیلی ہوئی ہے جہاں اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

پاکستان پر ایران امریکہ کشیدگی کے اثرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں پاکستان کو اپنے مفادات کا تحفظ رکھنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں