کھانستے وقت منہ پر ہاتھ نہ رکھنا نوجوان پاکستانی سائنسدان کا جرم بن گیا

کھانستے وقت منہ پر ہاتھ نہ رکھنانوجوان پاکستانی سائنسدان کا جرم بن گیا

فائل فوٹو


ملتان: امیگریشن حکام نے جرمنی سے پی ایچ ڈی کرکے آنے والے نوجوان پاکستانی سائنسدان کو کھانستے وقت منہ پر ہاتھ نہ رکھنے کی وجہ سے زدوکوب کیا ہے۔

انٹرنیشنل ائیرپورٹ ملتان پر ایف آئی اے کے عملے نے  پاکستانی نوجوان سائنسدان ڈاکٹر فیصل کا پاسپورٹ پھاڑ ڈالا۔ ڈاکٹر فیصل حال ہی میں جرمنی سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس آیا تھا۔

ڈاکٹر فیصل نے ہم نیوز کو بتایا کہ میں بخار کی حالت میں تھا کہ کھانسی ہونے پر منہ پر ہاتھ نہ رکھ سکا۔ امیگریشن کاؤنٹر پر موجود اہلکار عبداللہ نے پہلے پاسپورٹ میرے منہ پر مارا جو میری آنکھ پر لگا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں نے اس رویے پر احتجاج کیا تو مزید دو تین ایف آئی اے اہلکار آگے بڑھے اور مجھ پر تشدد کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اہلکاروں نے پاسپورٹ چھین کر ویزے والا صحفہ پھاڑ ڈالا۔ ڈاکٹرفیصل نے شکوہ کیا کہ ایسے رویوں کو سامنے رکھ کر کون ہے جو وطن کی خدمت کے لیے یہاں واپس لوٹے گا۔


متعلقہ خبریں