وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ


اسلام آباد:  وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت خارجہ میں وسیع پیمانے پر سفیروں کی تقرریاں اور تبادلے کئے ہیں۔

استبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر فیصل کو جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا ہے۔ رحیم حیات قریشی ایران اور شفقت علی خان کو روس میں سفیر نامزد کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے وسیع پیمانے پر سفیروں کی تقرریوں کے تحت 21 سینئر افسران کو اہم ممالک میں سفیر اور قونصل جنرل نامزد کیا گیا ہے۔

استبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جرمنی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم کو اٹلی میں سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ ندیم خان کو یونان میں سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈائرکٹر جنرل یورپ ملک فاروق کو پولینڈ مین سفیر جبکہ برلن میں تعینات مریم مدیحہ آفتاب کو بلغاریہ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔  بیجنگ میں تعینات ممتاز زہرہ بلوچ کو جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیر نامزد کر دیا گیا ہے۔

وفاقی بیوروکریسی میں اعلی سطح پر تقرریاں اور تبادلے

ایڈیشنل سیکرٹری افریقہ فارن آفس ڈاکٹر علی احمد آرائیں کو سینیگال میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ انقرہ میں تعینات سید علی اسد گیلانی کو ازبکستان تعینات کر دیا گیا ہے

سٹاک ہوم میں تعینات منسٹر عرفان احمد کو ترکمانستان اور کینبرا میں تعینات منسٹر خالد اعجاز کو ارجنٹینا تعینات کر دیا گیا  ہے۔ ڈی جی فارن آفس ڈاکٹر ظفر اقبال کو رومانیہ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی فارن آفس احمد فاروق کو ڈنمارک، میجر جنرل عمر فاروق برکی کو اردن میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ وائس ایڈمرل اطہر مختار کو کرغستان میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح بڈھاپست میں تعینات منسٹر زاہد حسین کو فرینکفرٹ میں قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا ہے، ڈی جی فارن آفس ثمینہ مہتاب کو قونصل جنرل شندو چین تعینات کر دیا گیا ہے۔

کینبرا میں تعینات منسٹر طارق وزیر کو مانچسٹر میں قونصل جنرل لگا دیا گیا ہے۔ ازربائیجان میں تعینات سفیر ڈاکٹر سعید خان کے عرصہ تعیناتی میں چھ ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں